
فوٹو : اسکرین گریب
لاہور: صبح چار بجے سے جاری موسلادھار بارش سے لاہور شہر پانی میں ڈوب گیا، شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔
بارش کے پانی سے نمٹنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، لبرٹی، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ڈیفنس، والٹن رود اور ایئر پورٹ روڈ سمیت پورے لاہور میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔
بارش کے بعد شہر کے پوش و نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل دیکھے جا رہے ہیں جبکہ سڑکوں سے واسا کا عملہ بھی غائب ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے بھی زائد بارش ریکارڈ ہوئی، اب تک سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 188 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گلشن راوی میں 100، قرطبہ چوک میں 94، جوہر ٹاؤن میں 90، لکشمی چوک میں 95، مغل پورہ میں 88، گلبرگ میں 71، مال روڈ میں 75، تاج پورہ میں 92 اور پانی والا تالاب میں 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
,
#لاہور #میں #صبح #4بجے #سے #مسلسل #بارش #پوش #نشیبی #علاقے #ڈوب #گئے